وزیرخارجہ جرمنی فرانک والٹر اشٹائن کا دورۂ ہندوستان

۔ 07ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمن وزیرخارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر دو روزہ دورے پر ہندوستان پہنچ گئے ہیں۔ اس دورے میں وہ وزیراعظم نریندر مودی اور اعلیٰ کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ ہفتے کے روز اشٹائن مائر نے افغانستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے اپیل کی کہ افغان رہنما صدارتی انتخابات کے تنازعے کو جلد از جلد حل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مستحکم حکومت افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے افغانستان میں صدارتی امیدواروں اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔