لندن ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ کا دورۂ ہند کل سے شروع ہوجائے گا جس کے دوران توقع ہیکہ وہ وزیرخارجہ ہند سشماسوراج سے کلیدی باہمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ہیمنڈ کل دہلی پہنچیں گے اور اپنی اہم مصروفیات کے ایک حصہ کے طور پر اپنے دو روزہ دورہ کے موقع پر ایک نئے ڈپٹی ہائی کمیشن کا چندی گڑھ میں افتتاح کریں گے۔ توقع ہیکہ وہ وزیرخارجہ سشماسوراج سے بھی ملاقات کریں گے۔ کنزرویٹیو پارٹی کے سینئر وزیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہیں اپنے بحیثیت وزیرخارجہ ہندوستان کے اولین دورہ پر انتہائی خوشی ہے۔