بیروت ۔ 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے وزیرخارجہ جوادظریف نے شام کے سرکاری عہدیداروں سے، فوج کے عہدیداروں سے اور ان کے حلیفوں سے ملاقات کی جبکہ فوج اور اس کے حلیف ملک میں باغیوں کے آخری مستحکم گڑھ کے خلاف کارروائی کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ شام کی وزارت خارجہ اور ایران کے سرکاری خابر رساں ادارہ ارنا نے کہا کہ محمد جواد ظریف کا استقبال نائب وزیرخارجہ شام نے کیا تھا۔