واشنگٹن ۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ امریکہ مائیک پومپیو امکان ہیکہ سفارتی تائید ایران کے خلاف امریکی اقدامات کیلئے حاصل کرنے کی کوشش میں آج سے یوروپ کا دورہ کررہے ہیں۔ وہ کئی یوروپی قائدین سے ملاقات کریں گے اور ایران کے ساتھ امریکہ کے تنازعہ میں ان ممالک کی تائید حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ وہ ان قائدین کو تنازعہ کی تفصیلات سے بھی واقف کروائیں گے۔ ان کی پہلی منزل جرمنی ہوگی اور وہ برلن میں پہلا توقف کریں گے۔