واشنگٹن۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ مائیک پامپیو ہند۔ امریکہ 6 جولائی مذاکرات کے اچانک التواء کی وجہ سے شمالی کوریا جاریہ روانہ ہوں گے تاکہ جزیرہ نمائے کوریا کو نیوکلیئر طاقت سے پاک بنانے کے وائیٹ ہاؤس کے اعلان کو حقیقت روپ دیا جاسکے۔ ان کے ایک ہفتہ طویل دورہ پیونگ یانگ کا آغاز 5 جولائی سے ہوگا ۔ یہاں سے وہ ٹوکیو ، ہنوئی، ابوظہبی اور بروسیلز بھی جائیں گے۔