وزیراعظم یوکرین کے استعفیٰ کے بعد الجھن و بحران

کیف۔25جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر یوکرین پیٹرو پورشنکوف نے پارلیمنٹ سے خواہش کی کہ حکومت کی تائید میں خطہ اعتماد پر رائے دیں‘ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آر سنی یتسنیوک کے استعفیٰ سے سیاسی غیر یقینی صورتحال اور بحران پیدا ہوگیا ہے جس سے ملک دہل گیا ہے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میںکہا کہ انہیں اُمید ہے کہ برہمی جذبات معمول پر آجائیں گے اور ذمہ داری کا احساس ہوجائے گا ۔ یوکرین کی پوری کابینہ اپنا کام دوبارہ شروع کردے گی ۔ دریں اثناء جنیوا سے موصولہ اطلاع کے بموجب یوکرین کے بحران کے نتیجہ میں 2لاکھ 30ہزار افراد اپنے مکانوں سے فرار ہوکر پناہ گزین کیمپوں میں جو اقوام متحدہ کے زیرانتظام ہیں پہنچ گئے ہیں ۔