نئی دہلی۔21(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کل دہلی میں محکمہ کامرس کے لیے آفس کامپلکس ’ونجیا بھون‘ کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھیں گے جسے 226 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ انڈیاگیٹ کے قریب اس کامپلکس کو 4.33 ایکر کے پلاٹ پر تعمیر کیا جارہا ہے جو پہلے کے ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سپلائز اینڈ ڈسپوزل کی ملکیت ہے۔ وزارت کامرس نے ایک بیان میں یہ بات بتائی اور کہا کہ اس عمارت میں تقریباً ایک ہزار عہدیدار اور دیگر اسٹاف کیلئے جگہ ہوگی اور یہ مکمل طورپر کاغذ کے بغیر آفس ہوگا۔