نئی دہلی ۔2 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سنٹرل انفارمیشن کمیشن کل وزیراعظم کے فضائی سفروں کے اخراجات کی تفصیلات کے انکشافات سے متعلق ایک مقدمہ کی سماعت کرے گا ۔ کمیشن نے وزیراعظم کے دفتر اور وزارت خارجہ کو ہدایت دی ہے کہ کل مقدمہ کی سماعت کے وقت سی آئی سی کے دفتر میں حاضر رہیں ۔ یہ مقدمہ ریٹائرڈ کمانڈر لوکیش بترا کی جانب سے وزیراعظم کے فضائی سفروں پر اخراجات کی تفصیلات کے انکشاف کے لئے مرکزی اطلاعاتی کمیشن ’’سی آئی سی ‘‘ کو ایک درخواست پیش کی تھی ۔ وزیراعظم کے دفتر نے شخصی حفاظت کے بہانے تفصیلات ظاہر کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ چیف انفارمیشن کمشنر رادھا کرشنا ماتھر نے وزیراعظم کے دفتر کو ہدایت دی کہ متعلقہ فائیلس اور ریکارڈس کی بنیاد پر معلومات فراہم کی جائیں۔