وزیراعظم کے دورہ کشمیر پر بند

سرینگر ۔ /31 جنور ی (سیاست ڈاٹ کام) علحدگی پسندوں نے وادی کشمیر میں اتوار کے دن بند منانے کی اپیل کی ہے جبکہ وزیراعظم نریندر مودی وادی کشمیر کا دورہ کریں گے ۔ اپیل سخت گیر حریت کانفرنس کے صدر طیب علی شاہ گیلانی اعتدال پسند میر واعظ عمر فاروق اور جے کے ایل ایف کے محمد یٰسین ملک کی طرف سے مشترکہ مزاحمتی قیادت کے پرچم تلے کی گئی ہے ۔ علحدگی پسندوں نے کہا کہ جو شخص کشمیری مزاحمت کو کچل دینے ، کشمیری معیشت کو نقصان پہونچانے اور دیگر جابرانہ اقدامات کرتا ہے وہ صرف اس کے خلاف احتجاج کا مستحق ہے۔علحدگی پسندوں نے اپنے بیان میں وزیراعظم نریندر مودی سے جموں و کشمیر کے بارے میں اقدامات کی سخت مذمت کی ۔