وزیراعظم کے دورہ سے قبل سامبا سیکٹر میں تلاشی مہم

جموں ۔ 30جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) بڑے پیمانے پر ایک تلاشی مہم جو ہند۔ پاک سرحد پر ریاست جموں و کشمیر کے ضلع سامبا میں منعقد کی جارہی ہے ۔ کیونکہ 3 فبروری کو وزیراعظم نریندر مودی ریاست کا دورہ کرنے والے ہیں ۔ فوج ، پولیس اور دیگر صیانتی فورسیس تلاشی مہم میں شامل ہیں ۔ دریائے بسنتر کا علاقہ رام گڑھ سیکٹر اور دیگر سرحدی مواضعات میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم جاری ہے، جس کا آغاز ان اطلاعات کے بعد ہوا تھا کہ سرحدی علاقہ رام گڑھ سیکٹر میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھی جارہی ہے ۔ ایک فوجی عہدیدار نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی 3فبروری کو ریاست جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے، تاکہ کئی پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھ سکیں ۔ ان میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائسنس پراجکٹ وجئے پور ضلع سامبھا بھی شامل ہے ۔