نئی دہلی 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی ایف ایس آفیسر ونئے موہن کاوترا کو آج وزیراعظم کے دفتر میں جوائنٹ سکریٹری کی حیثیت سے تقرر کیا گیا ہے۔ انڈین فارن سرویس 1988 ء بیاچ آفیسر مسٹر ونئے موہن کا ماہ اکٹوبر میں پرائم منسٹر آفس میں بحیثیت آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی تقرر کیا گیا تھا۔ کابینہ تقررات کمیٹی نے مرکز میں جوائنٹ سکریٹری یا اس کے مماثل عہدہ پر کاوترا کے تقرر کی منظوری دے دی تھی۔ ان کی میعاد 3 سال یعنی 23 اکٹوبر 2018 ء تک رہے گی۔