مدناپور / کولکتہ ۔ /17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکز کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم آج ان حالات کی تحقیقات کرنے کیلئے جس کے نتیجہ میں وزیراعظم نریندر مودی کے جلسہ عام کا عارضی پنڈال منہدم ہوگیا تھا ، آج مدناپور پہونچ گئی ۔یہ حادثہ پیر کے دن پیش آیا تھا ۔ مرکزی ٹیم جوائنٹ سکریٹری داخلہ اور 2 سینئر اسپیشل پروٹیکشن گروپ کے عہدیداروں ایس کے سنگھ اور ایم سدھارتھ پر مشتمل ہے ، آج دوپہر مدناپور پہونچ گئی ۔ یہ ٹیم اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ کیا صیانت میں کوئی کوتاہی ہوئی تھی یا مختلف محکموں کے درمیان مناسب ربط نہیں تھا۔