وزیراعظم کے جلسہ عام کا مقام زیر آب

واراناسی۔28جون ( سیاست ڈاٹ کام ) موسلادھار بارش کے نتیجہ میں وزیراعظم نریندر مودی اپنے پارلیمانی حلقہ انتخاب میں جہاں ’’ وکاس سبھا ‘‘ سے خطاب کرنے والے تھے ‘ وہ بی ایل ڈبلیو میدان مکمل طور پر زیر آب آگیا جس کی وجہ سے سرکاری عہدیدار پریشان ہوگئے ۔ وارناسی میں بی جے پی کے ذرائع ابلاغ کے انچارج کے علاوہ پوروانچل سنجے بھردواج نے کہا کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ امکان ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی ٹروما سنٹر بنارس ہندو یونیورسٹی میں دیگر پراجکٹس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ تاہم جلسہ عام کے منسوخ کردیئے جانے کی تاحال کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے ۔ بی جے پی کے ریاستی صدر لکشمی کانت باجپائی نے کہا کہ یہ درست ہے کہ زبردست بارش اور جلسہ عام میں عوام کی شرکت بہت کم ہونے کے اندیشہ ہیں ‘ کیونکہ 2بجے تا 5بجے مزید زبردست بارش کا اندیشہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بارش کی شدت ایسی ہی برقرار رہے جیسی کہ اب ہے تو عوام اپنے گھروں سے باہر نہ آسکیں گے ۔