نئی دہلی 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سنٹرل انفارمیشن کمیشن (سی آئی سی) نے وزارت اُمور خارجہ کو 2013 ء تا 2017 ء وزیراعظم کے بیرونی دوروں کے لئے استعمال کردہ ایر انڈیا کے چارٹرڈ طیاروں پر ہونے والے مصارف کے ریکارڈ کا انکشاف کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کموڈور لوکیش بترا (ریٹائرڈ) نے بلس کی تفصیلات اور دیگر ریکارڈ کی تفصیلات کے انکشاف کی استدعا کی تھی۔