نئی دہلی ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزارت شہری ہوا بازی ایرلائنس کی جانب سے زیادہ کرائے وصول کرنے کے متبادل طریقوں پر غور کررہی ہے۔ خاص طور پر تہواروں کے مواقع پر زیادہ کرایہ وصول کئے جاتے ہیں۔ وزیراعظم نریندرمودی نے اس مسئلہ پر شدید تشویش طاہر کی تھی لیکن ٹکٹ کی قیمتوں پر نظرثانی کے امکان کو مسترد کردیا تھا۔ اس مسئلہ کا حل حکومت کے بموجب دیگر ممالک کے ساتھ غیرمستعملہ باہمی حقوق کی حوصلہ افزائی ہے جس کے نتیجہ میں زیادہ نشستیں حاصل ہوسکتی ہیں اور کرایوں میں کمی آسکتی ہے تاہم ذرائع نے سرکاری طور پر فضائی کرایوں پر کنٹرول کے امکانات مسترد کردیا اور کہا کہ یہ مسابقت اور آزادانہ بازار کے اصولوں کے برعکس ہوگا۔