نئی دہلی ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس کے ایک کانسٹیبل نے وزیراعظم نریندر مودی کی سرکاری قیامگاہ کے باہر آج رات حادثاتی طور پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے سیکوریٹی عہدیدار پریشان ہوگئے۔ اس نے اپنی اے کے 47 رائفل سے تین گولیاں چلائیں۔ ایک ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔