وزیراعظم کی تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی اپیل

نئی دہلی ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے لوک سبھا کے تمام ارکان سے اپیل کی کہ وہ تحریک عدم اعتماد کو مسترد کردیں۔ انہوں نے کہا کہ کیونکہ بعض لوگ منفی سیاست میں ملوث ہورہے ہیں اور ارکان کے ساتھ سودے بازی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوک سبھا کے تمام ارکان سے اپیل کرتے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد کو مسترد کردیا جائے تاکہ سودے بازی کا انسداد ہوسکے۔