حیدرآباد۔ 27 مئی (پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے ایک ریاستی وزیر کے سرینواسلو نے آج کہا کہ 2019ء کے عام انتخابات سے قبل کسی ’’یونائٹیڈ فرنٹ‘‘ کے قیام کی صورت میں تلگو دیشم پارٹی کے قیام کی صورت میں تلگو دیشم پارٹی وزیراعظم کے عہدہ کے لئے کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی کو وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر قبول نہیں کرے گی۔ سرینواسلو نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی کی کانگریس سے کبھی بھی کوئی یکسانیت نہیں رہی اور یہ دو جماعتیں کبھی ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملا سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس بات پر ہم صد فیصد واضح ہیں کہ بی جے پی یا کانگریس کا کوئی وزیراعظم نہیں ہوگا۔ کانگریس کی تائید سے اگر کوئی متبادل برسراقتدار آتا ہے تو اس صورت میں بھی راہول گاندھی کسی یونائٹیڈ فرنٹ میں وزیراعظم کا چہرہ نہیں ہوں گے‘‘۔ کرناٹک میں کانگریس ۔ جے ڈی ایس کے چیف منسٹر کی حیثیت سے ایچ ڈی کمارا سوامی کی حلف برداری کی تقریب میں دیگر جماعتوں کے ساتھ شہ نشین پر آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی موجودگی کے تناظر میں یہ ریمارکس کئے گئے ہیں۔