نئی دہلی 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اپنے دورۂ چین اور اعلیٰ سطحی قیادت سے تبادلہ خیال کے منتظر ہیں۔ اُنھیں اُمید ہے کہ اِس کے ’’ٹھوس نتائج‘‘ برآمد ہوں گے اور باہمی تعلقات ایک نئی سطح پر پہونچ جائیں گے۔ نریندر مودی نے یہ بات چین کے مشیر مملکت یانگ جی چی سے کہی جو اُن سے ملاقات کیلئے آئے ہوئے تھے تاکہ صدر چین ژی جن پنگ اور وزیراعظم لی کے خیانگ کی مبارکباد اُنھیں پہنچا سکیں۔ ہند ۔ چین تعلقات کی قربت اِس علاقہ اور پوری دنیا کے لئے اہمیت رکھتی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے یہ خیال ظاہر کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ اُن کے دورۂ چین کے ٹھوس نتائج برآمد ہوں گے اور باہمی تعلقات ایک نئی سطح پر پہونچ جائیں گے۔
2014ء میں جموں و کشمیر میں 86.6 فیصد زیادہ ہلاکتیں
نئی دہلی۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں86.6 فیصد زیادہ تعداد میں شہریوں کی ہلاکتیں اور دہشت گردی کے واقعات میں 30.58 فیصد زیادہ ہلاکتیں 2014ء میں گذشتہ سال کی بنسبت ریکارڈ کی گئیں۔