وزیراعظم کو سری سینا سے پیشگی سمجھوتے کی امید

نئی دہلی ۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے امید ظاہر کی کہ نئے صدر سری لنکا ایم سری سینا امن کو فروغ دیں گے اور سری لنکا کے علاوہ پورے علاقہ کو ترقی دیں گے اور پیشگی سمجھوتے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنے قریبی پڑوسی اور دوست کی مدد کے عہد کا پابند ہے۔ وہ وزیرخارجہ سری لنکا ایم سمارا میرا سے ملاقات کررہے تھے۔ انہوں نے سری سینا کی کامیابی کو اتحاد اور تبدیلی کے حق میں رائے دہی قرار دیا اور ان کی قیادت اور بصیرت کی ستائش کی ۔ انہوں نے ہر طبقہ کے ووٹ حاصل کرتے ہوئے ایک حقیقی نمائندہ حکومت قائم کی ہے۔