نئی دہلی۔12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنی نئی ’’سوچتھاہی سیوا‘‘ موومنٹ کا 15 ستمبر سے آغاز کرنے کا اعلان کیا تاکہ مہاتما گاندھی کی 150 یوم پیدائش تقریب یادگار بن جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ اس تحریک میں ہفتے کی صبح سے شرکت کریں۔ ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل کی کہ ہفتے کی صبح اس مہم میں شریک ہوجائیں۔ وہ ان تمام کے منتظر ہیں جو سوچھ بھارت مہم کو بنیادی سطح سے طاقتور بنانے چاہتے ہیں اور اس کے بعد صفائی کی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ہی سیوا تحریک مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا حقیقی طریقہ ہے۔ انہو ںنے نشاندہی کی کہ 2 اکٹوبر کو جبکہ ملک مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پید ائش تقریب منائے گا۔ سوچھ بھارت مہم اپنے 4 سال مکمل کرے گی۔ وزیر اعظم نے اس تحریک کو تاریخی عوامی تحریک قرار دیا جو باپو کے خواب کو حقیقت بنانے کی کوشش کررہی ہے۔