نئی دہلی۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نئے سال پر وزیراعظم نریندر مودی نے آج قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات ظاہر کیں کہ ہر شخص کو بے انتہا خوشی ، امن اور خوشحالی نصیب ہو۔انہوں نے صدر اور نائب صدر جمہوریہ سے ملاقاتیں کرتے ہوئے انہیں بھی نئے سال کی مبارکباد پیش کیں اور ٹوئٹر پر پرنب مکرجی اور محمد حامد انصاری کے ساتھ ملاقات کی تصویریں شائع کیں۔ انہوں نے وگیان بھون میں بچوں سے ملاقات کی۔ تصویر بھی شائع کی ۔ وگیان بھون کے راستے میں انہوں نے رُک کر تین نوجوانوں سے ملاقات کی اور انہیں نئے سال کی مبارک باد پیش کی جس پر یہ نوجوان پرجوش ہوگئے۔