نئی دہلی ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی توقع ہیکہ عنقریب مصر کا دورہ کریں گے اور صدر مصر عبدالفتح السیسی سے ملاقات کریں گے۔ ہندوستان کے سفیر برائے مصر نے آج اس کا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس دورہ سے دونوں ملک کے باہمی گرم جوش تعلقات کا ثبوت ملتا ہے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے عظیم تر تعاون کے مواقع کی نشاندہی ہوتی ہے۔