حیدرآباد، 7اگست (سیاست ڈاٹ کام)وزیر اعظم نریندر مودی کے آج ضلع میدک کے گجویل کے دورہ کے موقع پر کانگریس کے چلو گجویل پروگرام کو دیکھتے ہوئے پولیس نے احتیاطی طور پر کانگریس کے لیڈروں کو حراست میں لے لیا ۔ جبکہ ضلع نلگنڈہ کے بھونگیر میں کل رات دیر گئے کانگریس کے دس لیڈروں کو حراست میں لے لیا گیا ۔ نلگنڈہ کے چوٹ اپل میں کانگریس ‘ تلگودیشم اور سی پی ایم کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ۔ کانگریس، سی پی آئی اور تلگودیشم کے لیڈروں نے ان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ جمہوریت کا قتل ہے۔