لاہور 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے ایک مشتبہ طالبان جنگجو کو وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی قیامگاہ کے قریب گرفتار کرلیا۔ پولیس نے رائے ونڈ میں نواز شریف کی قیامگاہ کے قریب ایک مخبر سے اطلاع ملنے پر مشتبہ طالبان جنگجو ساجد مشتاق کو گرفتار کرلیا۔
پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے راہداری
مسئلہ کشمیر میں رکاوٹ نہیں : چین
بیجنگ۔ 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مجوزہ معاشی راہداری جو کشمیر کے متنازعہ علاقہ سے گذرے گی، اس کا دفاع کرتے ہوئے چین نے آج کہا کہ کئی ارب ڈالر مالیاتی پراجیکٹس ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کشمیر کی یکسوئی میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔ 2000 کیلومیٹر طویل راہداری چین کے علاقہ ژنجیانگ کو جنوب مشرقی پاکستان کی بندرگاہ گوادر سے مربوط کرتی ہے اور اس کا مقصد عوام کی خوشحالی ہے۔