وزیراعظم پاکستان کا نریندر مودی کو فون ، محبوبہ مفتی کا اظہار خیرمقدم

سرینگر ۔ /26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کی سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کو فون کرکے ان کی کامیابی پر مبارکباد دینے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مسائل کی یکسوئی کیلئے بات چیت ہی واحد راستہ ہے ۔ وزارت خارجی امور نے کہا کہ عمران خان نے مودی کو فون کرکے مبارکباد دی ۔ محبوبہ مفتی نے ٹوئیٹر پر پیام لکھتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ یہ خیرسگالی کوشش دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرے گی ۔