وزیراعظم پاکستان کا استعفیٰ اولین مطالبہ

اسلام آباد۔ 07ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ نوازشریف کے وزارتِ عظمیٰ سے استعفیٰ تک دھرنوں میں شریک عوام اور کارکن یہاں سے جانے والے نہیں ہیں، جب تک ان کا استعفیٰ نہیں آتا، مذاکرات میں پیشرفت ہو گی نہ کوئی جائے گا۔ وہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

جمہوری قوتوں کا اتحاد ضروری :بلاول بھٹو
کراچی۔ 07ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس وقت جمہوری قوتوں کا اتحادی بہت ضروری ہے دیگر معاملات پر کسی اور وقت بات کر سکتے ہیں۔ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دوسرے معاملات کو کسی اور وقت کیلئے چھوڑ سکتے ہیں اس وقت جمہوری قوتوں کا اتحاد بہت ضروری ہے۔