وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے خلاف مزید 15 مقدمات

اسلام آباد ۔ /16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی جو وزیراعظم پاکستان کے ارکان خاندان کا لندن میں اثاثہ جات کا پناما پیپرس افشاء اسکینڈل کے سلسلہ میں جائزہ لے رہی ہے ۔ نواز شریف کے خلاف مزید 15 مقدمات کے احیاء کی سفارش کی ہے ۔ یہ مقدمات غیرقانونی طور پر 1990 ء کی دہائی میں جبکہ نواز شریف 2 میعادوں کیلئے وزیراعظم پاکستان تھے ،رقومات کی بیرون ملک غیرقانونی منتقلی کے بارے میں ہے ۔ انہوں نے یہ رقومات اپنے بچوں کی ملکیت غیرملکی کمپنیوں کے ذریعہ سے منتقل کی تھیں جس کا انکشاف گزشتہ ماہ پناما پیپرس کے افشاء کے اسکینڈل میں کیا گیا ہے ۔ دریں اثناء شریف نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو بے بنیاد الزامات کا پلندہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے ۔