نئی دہلی ۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج 18 بچوں کو جن میں 7 لڑکیاں ہیں ، قومی دلیری ایوارڈس عطا کئے۔ تین انعام یافتگان کو بعد از غرض ایوارڈ پیش کئے گئے۔ مودی نے کہا کہ ان کے دلیری کے کارنامے دوسرے بچوں کو بھی تحریک دیں گے اور ان میں خوداعتمادی پیدا کریں گے۔ قبل ازیں مودی نے آسیان قائدین سے ملاقاتیں کیں جو 26 جنوری میں بطور مہمان خصوصی شرکت کیلئے ہندوستان پہنچے ہیں۔ میانمار حکومت کی سرکاری مشیر آنگ سان سوچی سے ملاقات کرکے باہمی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔