وزیراعظم نے ہولی منائی عوام کو مبارکباد

نئی دہلی۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج ہولی منائی اور عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے یو پی اے II میعاد کے دوران پہلی مرتبہ اسٹاف کے ساتھ ہولی منائی۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ یہ تہوار ملک کے تہذیبی و ثقافتی ورثہ کی یاد تازہ کرتا ہے اور اس کے مختلف رنگ ہم میں جینے کی اُمنگ پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ تہوار سب کیلئے صحت، خوشی اور خوشحالی لائے گا۔