سمپلا(ہریانہ)۔ 9 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج ہریانہ کے روہتک ڈسٹرکٹ میں کسان قائد سر چھوٹو رام کے ایک 6 فٹ کے مجسمہ کی ان کے آبائی گاؤں سمپلامین نقاب کشائی انجام دی۔ مجسمہ کی نقاب کشائی کے بعد مودی نے اس کسان قائد کو گلہائے خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی یاد میں تعمیر کئے گئے ایک میوزیم کا دورہ کیا۔ جہاں نریندر مودی نے سر چھوٹو رام کی زندگی پر ایک چارمنٹ کی ڈاکیومنٹری دیکھی۔ اس ایونٹ میں ہریانہ کے چیف منسٹر منوہر لال کھتر اور مرکزی وزیر اور سر چھوٹو رام کے نواسے بریندر سنگھ کے علاوہ ریاستی وزرائ، رام بلاس شرما اور کیپٹن ابھیمنیو اور کانگریس ایم پی ویپندر ہودر موجود تھے۔