وزیراعظم نے وزیرخارجہ کی عیادت کی

نئی دہلی ۔ 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج ایمس میں پہنچ کر وزیرخارجہ سشماسوراج کی عیادت کی جنہیں بخار اور سینہ میں بلغم بھر جانے کی وجہ سے دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے جہاں وہ روبہ صحت ہیں۔ وزیراعظم 9 بجے شب ہاسپٹل پہنچے اور 9.25 بجے روانہ ہوگئے۔ ہاسپٹل کے بموجب سشماسوراج کی حالت میں بہتری کے آثار ہیں۔ ماہرین کی ایک طبی ٹیم ان کا علاج کررہی ہے۔ ان کی موجودہ حالت مستحکم ہے اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہیں۔ ان کے علاج کیلئے ایک طبی بورڈ قائم کیا گیا ہے۔ 64 سالہ سشماسوراج 24 اپریل کو ایمس میں شریک کی گئی تھیں۔
چاپر اسکام : سی بی آئی سے رپورٹ طلبی
نئی دہلی ۔ 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آگسٹا ویسٹ لینڈ کے ہیلی کاپٹرس کی گذشتہ یو پی اے حکومت کے دوران خریداری میں رشوت خوری کے الزامات کے سلسلہ میں سی بی آئی سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ہیلی کاپٹر کمپنی آگسٹا ویسٹ لینڈ کو بلیک لسٹ کرنے پر غور کررہی ہے۔ مودی حکومت نے سابق حکومت پر عدم کارروائی کا الزام عائد کیا ہے۔