آکلینڈ۔26جنوری ( سید مجیب کی رپورٹ ) وزیراعظم نیوزی لینڈ بل انگلش نے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹرانس پیسیفک 11رکنی تنظیم سے علحدگی کے اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم جو 11ممالک پر مشتمل ہیں امریکہ کے ترک تعلق سے منتشر نہیں ہوگی بلکہ برقرار رہے گی ۔ نیوزی لینڈ اس تنظیم سے وابستہ رہے گا ۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ چین اس 11رکنی تنظیم میں امریکہ کے اخراج کے بعد شمولیت اختیار کرسکتا ہے ۔ اس لئے اس کے ارکان کی تعداد میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے پاسپورٹ برائے فروخت نہیں ہے ۔ امریکی ٹیکنیکل شعبہ کی اہم شخصیت پیٹر تھیٹ سے ملاقات کے بعد جنہوں نے نیوزی لینڈ کی شہریت حاصل کرلی ہے کہا کہ نیوزی لینڈ کا پاسپورٹ برائے فروخت نہیں ہے ‘ وہ دولت مند افراد کو نیوزی لینڈ کا پاسپورٹ نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے تو یہ بالکل غلط ہے ۔ نیوزی لینڈ کی حکومت نے جاریہ ہفتہ توثیق کردی ہے کہ جرمن نژاد ارب پتی تھیٹ کو جون 2011ء سے نیوزی لینڈ کی شہریت دے دی گئی ہے ۔ انہوں نے 10لاکھ نیوزی لینڈ ڈالر کا ملک کو عطیہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر خصوصی مہارت رکھنے والے افراد نیوزی لینڈ میں سکونت اختیار کرتے ہیں اور اپنی مہارتوں سے اس ملک کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں تو انہیں شہریت دی جاسکتی ہے ۔