وزیراعظم نواز شریف کی برطرفی کی تمام درخواستیں مسترد

اسلام آباد ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی سپریم کورٹ نے 3 درخواستوں کو مسترد کردیا جس میں وزیراعظم نواز شریف کو پارلیمنٹ میں دروغ گوئی کے ارتکاب پر برطرف کردینے کی خواہش کی گئی تھی ۔ اپوزیشن سیاستدانوں بشمول قائد اعظم مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین تحریک انصاف کے قائد اسحاق خاکوانی اور وکیل گوہر نواز نے درخواستیں دی تھیں۔