اسلام آباد ۔ /11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں ایک عدالت نے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے لئے داخل کردہ درخواست کو مسترد کردیا ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 1990 ء کے اوائل میں انٹرسرویس انٹلیجنس جاسوسی ایجنسی کی جانب سے غیرقانونی فنڈس حاصل کئے تھے ۔ جسٹس شوکت صدیق نے اس درخواست کو مسترد کردیا ۔ ابتدائی سماعت کے دوران ہی جج نے کہا کہ یہ درخواست درست نہیں ہے ۔ دستور کے آرٹیکل 199 کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست داخل کی گئی تھی ۔