احمدآباد ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے مقام پیدائش واگھا نگر کے دورہ کیلئے گجرات حکومت کے محکمہ سیاحت نے ایک ٹور پیاکیج کا آغاز کیا ہے جس کی مالیت صرف 600 روپئے ہے۔ یہاں کے ریلوے اسٹیشن پر نریندر مودی جب لڑکے تھے تو چائے پیچا کرتے تھے۔ ٹورازم کارپوریشن آف گجرات نے یونیٹیڈ نے اپنے سرکاری پارٹنر کے ساتھ ایک گھنٹہ طویل دورہ کا اہتمام کیا ہے جس کیلئے فی کس 600 روپئے وصول کئے جائیں گے۔ واگھ نگر ضلع مہسانہ میں ہے اور یہاں کے ریلوے اسٹیشن پر وزیراعظم جب لڑکے تھے تو اپنے والد کے ٹی اسٹال کی چائے فروخت کیا کرتے تھے۔ ان کے والد کے ٹی اسٹال دیگر مقامات پر بھی قائم تھے اور وہاں پر بھی چائے فروخت کرنے کا کام نریندر مودی ہی انجام دیا کرتے تھے۔ گجرات ٹورازم کارپوریشن لمیٹیڈ اپنے اس پیاکیج کی ویب سائیٹ پر بھی تشہیر کررہا ہے۔ سیاحوں کو اس پرائمری اسکول بھی لے جایا جائے گا جہاں سے 64 سالہ نریندر مودی نے اپنے تعلیمی سفر کا آغاز کیا تھا۔ انہیں واگھ نگر کے ہائی اسکول بھی لے جایا جائے گا جہاں مودی نے کئی ڈراموں میں اداکاری کی تھی۔