نئی دہلی ۔ /29 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے مقدس ماہ رمضان المبارک کے آغاز کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے اس موقع پر دعا کی کہ رمضان المبارک ہر ایک کیلئے امن اور خوشحالی لائے ۔ نریندر مودی نے ٹوئیٹر پر لکھا ہے کہ جیسا کہ رمضان المبارک کا آغاز ہوا ہے میری جانب سے آپ تمام کو مبارکباد اور دعا کرتا ہوں کہ یہ مقدس مہینہ ہر ایک کی زندگی میں امن اور خوشحالی لائے ۔
٭٭ سری نگر ۔ /29 جون (سیاست ڈاٹ کام) گورنر جموں وکشمیر این این ووہرا اور چیف منسٹر عمر عبداللہ نے ریاست کی عوام کو مقدس ماہ رمضان کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔ گورنر نے اپنے پیام میں کہا کہ اس مبارک موقع پر ریاست میں امن خوشحالی ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، بھائی چارہ کی دعا کی جاتی ہے ۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ اس مبارک ماہ میں اللہ تعالیٰ ہمارے گناہوں کو معاف کرتا ہے ۔ ہم خود کو اللہ کی عبادت کیلئے وقف کردیں۔