بیجنگ ۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی ڈاؤس میں کئے گئے خطاب کا چین نے خیرمقدم کیا ہے جہاں انہوں نے تجارتی تحفظ پسندی کو دہشت گردی کے مماثل خطرناک قرار دیا تھا۔ چین نے عالمگیریت کے عمل کو مستحکم بنانے ہندوستان کے ساتھ تعاون میں اضافہ سے دلچسپی کا اظہار بھی کیا ہے۔