وزیراعظم مودی کے بیان سے ملیا برہم

لندن ۔ /31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شراب کے تارج وجئے ملیا نے آج دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا حالیہ بیان جس میں 14 ہزار کروڑ روپئے مالیتی اثاثہ جات اس کے پاس سے دستیاب ہونے کی جو اطلاع دی گئی ہے بے بنیاد ہے اور انہیں بدنام کرنے کی ایک کوشش ہے ۔ انہیں حکومت اور بی جے پی اپنا ’پوسٹر بوائے ‘ ظاہر کرناچاہتی ہے ۔ انہوں نے سوشیل میڈیا پر بیان پیش کیا جس میں وزیراعظم کا بیان شامل ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ 9 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ مالیتی اثاثہ جات سے زیادہ رقم ملیا کی ملکیت سے دستیاب ہوئی ہے ۔ ملیا اسی بیان کا حوالہ دے رہے تھے ۔