لندن ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج بکنگھم پیالیس میں ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم سے ملاقات کی اور باہمی مفادات سے مربوط مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم مودی 4 روزہ دورہ برطانیہ پر کل یہاں پہنچے تھے۔ انہوں نے دولت مشترکہ سربراہان کانفرنس سے قبل ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی ہے۔ 91 سالہ ملکہ برطانیہ دولت مشترکہ کی قیادت کررہی ہیں۔ کل لندن میں یہ کانفرنس منعقد ہورہی ہے۔ اس کے بعد شام میں بکنگھم پیالیس میں ملکہ کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا جائے گا۔