ممبئی۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)سکیورٹی کوتاہی کے ایک اہم واقعہ میں بی جے پی کارکن نے چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس کی حالیہ تقریب حلف برداری کے دوران شہ نشین تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کرلی، حالانکہ اس کے پاس کوئی اجازت نامہ نہیں تھا۔ وہ شہ نشین تک پہنچ گیا تھا جہاں وزیراعظم نریندر مودی بیٹھے ہوئے تھے۔ اس شخص کی انیل مشرا کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ہمیں پتہ چلا کہ وہ شخص بی جے پی کارکن ہے لیکن وہ انتہائی سخت سکیورٹی حصار کو پھلانگ کر شہ نشین تک پہنچ گیا تھا۔