وزیراعظم مودی کی تاریخی دورہ پر منگولیا آمد

اولان باتور ، 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی آج اپنے تاریخی دورۂ منگولیا پر یہاں پہنچ گئے تاکہ اس ملک کی قیادت کے ساتھ بات چیت منعقد کرتے ہوئے معاشی اور ٹرانسپورٹ ، ہائی ویز اور توانائی کے شعبوں میں تجارتی تعاون کو تقویت دی جاسکے۔ وزیراعظم کا دو روزہ دورہ جمہوریت کے 25 ویں سال کی تقاریب اور ہندوستان و منگولیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے 60 سال کے جشن کے پس منظر میں منعقد ہورہا ہے۔ اپنے سہ قومی بیرونی دورے کے دوسرے مرحلے پر مودی منگولیائی صدر ساکھیاگین ایلبگدوری سے ملاقات کرتے ہوئے باہمی تعاون کو مختلف شعبوں میں مضبوط کریں گے، جیسے جہاز رانی اور لاجسٹکس، ٹرانسپورٹ، شاہراہیں اور توانائی کی نئی صنعتوں میں برقی توانائی کی تیاری۔ مودی کا دورہ جو اس ملک کو کسی ہندوستانی وزیراعظم کا اولین دورہ ہے، اس میں دونوں فریق دہرے ٹیکس سے بچنے کے کنونشن پر دستخط کریں گے۔