وزیراعظم مودی کی بنگلہ دیش میں شاندار تواضع، ممتا بھی شریک

ڈھاکہ ، 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی آج مختلف سبزیوں سے بنائی گئی لذت دار غذاؤں سے یہاں سرکاری دعوت میں زبردست تواضع کی گئی، جس کی میزبانی بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے کی۔ اس بنکوئٹ میں چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی بھی شریک ہوئیں۔ انھوں نے حسینہ کی درخواست کے پیش نظر اس دعوت میں شرکت کیلئے ڈھاکہ سے کولکاتا کو اپنی واپسی چند گھنٹوں کیلئے موخر کردی۔ ترکاری والے شامی کباب، پنیر بٹر مسالہ، دال تڑکا اور حیدرآباد ترکاری بریانی جیسے لوازمات مودی کیلئے ترتیب دیئے گئے، جو سبزی خور ہیں۔ خاص بنگالی ڈش پوتول ڈولنا، کھچڑی اور ہری آم کی چٹنی بھی اس خصوصی سرکاری دعوت میں پیش کئے گئے۔

مودی کے دورہ کیخلاف پوسٹرس ،بنگلہ دیش میں 3 طلبا گرفتار
ڈھاکہ ۔6 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں حزب السحکریر نامی ایک گروپ کے تین کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا جنھوں نے ایک یونیورسٹی میں وزیراعظم ہند نریندر مودی کے دورۂ بنگلہ دیش کے خلاف پوسٹرس آویزاں کئے تھے ۔ یہ تینوں حزب السحکریر گروپ کے ارکان یونیورسٹی کے طالب علم ہیں اور انھیںچٹگانگ یونیورسٹی میں مودی کے دورہ کے خلاف پوسٹرس لگاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار شدگان کی اشتیاق حسین ، احسن علی میاں اور عبدالجواد کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے اور تینوں یونیورسٹی کے الگ الگ ڈپارٹمنٹس سے تعلق رکھتے ہیں۔