وزیراعظم مودی کی آج محبوب نگر میں انتخابی ریالی

صدر کانگریس راہول گاندھی کا یکم اپریل کو طوفانی دورہ
حیدرآباد۔ 28 مارچ (پی ٹی آئی) وزیراعظم نریندر مودی جمعہ کو تلنگانہ میں انتخابی ریالی سے خطاب کریں گے، جہاں برسراقتدار ٹی آر ایس گزشتہ سال منعقدہ اسمبلی چناؤ میں شاندار کامیابی کے بعد بلند حوصلہ ہے۔ 2014ء کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو تلنگانہ میں صرف ایک نشست (سکندرآباد) حاصل ہوئی تھی۔مودی کا جلسہ محبوب نگر میں بی جے پی امیدوار ڈی کے ارونا کے حق میں ہوگا۔ یکم اپریل کو صدر کانگریس راہول گاندھی تلنگانہ میں طوفانی کرتے ہوئے ظہیرآباد ، ناگرکرنول اور نلگنڈہ لوک سبھا حلقوں میں خطاب کریں گے۔