وزیراعظم مودی کی آج سعودی عرب آمد

ریاض ، یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی تیل کی دولت سے مالا مال سعودی عرب کے ساتھ ہندوستان کی بالخصوص انسدادِ دہشت گردی، توانائی اور تجارت کے شعبوں میں کلیدی شراکت کو نئی جہت دینے کے مقصد کے ساتھ دو روزہ دورے پر کل ہفتہ کو یہاں پہنچیں گے۔ مودی کی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ وسیع تر باہمی مسائل پر سیرحاصل بات چیت رہے گی۔ مودی سعودی عرب کا دورہ کرنے والے چوتھے وزیراعظم ہند ہوں گے ۔ 2010ء میں منموہن سنگھ، 1982ء میں اندرا گاندھی اور 1956ء میں جواہر لعل نہرو اس مملکت کا دورہ کئے تھے۔