وزیراعظم مودی کیخلاف اہانت آمیز ریمارکس کی تردید : بالا کرشنا

امراوتی۔ 22 اپریل (این ایس ایس) تلگو اداکار اور آندھرا پردیش کے حلقہ ہندوپور کے تلگو دیشم رکن اسمبلی این بالا کرشنا نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف اہانت آمیز ریمارکس کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ’’آندھرا پردیش کو خصوصی موقف کے مسئلہ پر میں نے صرف عوام کی برہمی سے واقف کروایا تھا‘‘۔ بالا کرشنا نے اپنی فلم ’’جئے سمہا‘‘ کے 100 روز کی تکمیل پر منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ وضاحت کی۔ یہ تقریب ضلع گنٹور کے چلکالوری پیٹ میں منعقد ہوئی تھی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کے 20 اپریل کو وجئے واڑہ میں منعقدہ دھرما پوراٹا دیکشا کے موقع پر بالا کرشنا نے مبینہ طور پر وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف تلخ و تند الفاظ استعمال کیا تھا۔جس کے بعد ایک تنازعہ پیدا ہوگیا تھا ۔ بی جے پی قائدین نے اسمبلی سے ان کی رکنیت منسوخی کا مطالبہ کیا تھا ۔