نئی دہلی۔6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نریندر مودی کو دو اور مقدمات میں کلین چٹ دے دی۔ اس تبدیلی سے واقف ذرائع نے اس بات کا انکشاف کیا جبکہ کانگریس نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نے اپریل میں مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احمد آباد میں ایک روڈ شو منعقد کیا تھا۔ ذرائع کے بموجب کمیشن نے 9 اپریل کی چتردرگ کرناٹک میں وزیراعظم کی تقریر کو بھی کلین چٹ دے دی جہاں انہوں نے بالا کوٹ فضائی حملے کا حوالہ دیتے ہوئے رائے دہندوں سے بی جے پی کی تائید طلب کی تھی۔