وزیراعظم مودی کا ہفتہ سے دورہ مالدیپ اور سری لنکا

نئی دہلی ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم مودی اور 8 اور 9 جون سے مالدیپ اور سری لنکا کا دورہ کریں گے۔ اپنی دوسری میعاد میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے دورہ کیا جارہا ہے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ نریندر مودی پہلے مالدیپ جائیں گے جو لوک سبھا انتخابات میں کامیابی کے بعد ان کا پہلا باہمی دورہ ہوگا۔ معتمد خارجہ وجئے گوکلے نے کہا کہ مودی 9 جون کو سری لنکا کا دورہ کررہے ہیں اس سے اظہار یگانگت کا واضح پیام ملتا ہے۔