سرینگر 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی توقع ہے کہ اس ماہ کے اواخر میں جموں و کشمیر کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ اس موقع پر وہ پن بجلی پراجکٹ کا افتتاح کریں گے۔ لداخ کے روحانی پیشوا کوشک بکولا کے یوم پیدائش تقاریب اور ایک یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد میں حصہ لیں گے۔ سرکاری طور پر اگرچہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن باور کیا جاتا ہے کہ وہ 19 مئی کو یہ دورہ کریں گے۔