نئی دہلی 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی آئندہ ہفتے روانڈا اور یوگانڈا کا دورہ کرنے کے بعد جنوبی افریقہ جائیں گے جہاں بریکس سمٹ میں شرکت کریں گے جس کے دوران کلیدی عالمی مسائل پر غور و خوض متوقع ہے۔ بین الاقوامی امن و سلامتی بھی اہم موضوع کے طور پر شامل رہے گا۔ وزیراعظم 23 تا 27 جولائی اِن تینوں افریقی ملکوں کا دورہ کریں گے۔